فواد خان بالی ووڈ فنکاروں کو اردو سکھانے لگے

ہفتہ 8 اگست 2015 14:19

فواد خان بالی ووڈ فنکاروں کو اردو سکھانے لگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) پاکستانی اداکار فواد خان ان دنوں بالی ووڈ میں اپنی فلم ”کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم ان کی اصل سرگرمیاں اردو سکھانا ہے۔ ان سے اردو سیکھنے والوں میں فلم کی کاسٹ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم فیئر کے مطابق فواد سے سیکھ کے یہ اداکار اب مسئلہ، دفع ہوجائے اور ملک جیسے الفاظ بکثرت استعمال کررہے ہیں۔واضح رہے کہ فواد خان کے فلم کی کاسٹ میں شامل سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ سے دوستی کی خبریں پہلے بھی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ حتیٰ کہ سدھارتھ نے فواد کی خواہش پر پاکستان آنے کی حامی بھی بھر لی تھی۔