معروف اسٹیج ڈانسر و اداکارہ میگھا نے دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

ہفتہ 8 اگست 2015 14:19

معروف اسٹیج ڈانسر و اداکارہ میگھا نے دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) معروف اسٹیج ڈانسر و اداکارہ میگھا نے شوبز کا آغاز کر دیا۔ 14 اگست پر ٹی وی پر چلنے والے پروگرام کی ریکارڈنگ بھی کروا دی۔ معروف اسٹیج ڈانسر و اداکارہ میگھا نے ایک عرصہ کے بعد 14 اگست کیلئے پہلا ٹی وی پروگرام ریکارڈ کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میگھا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور بہت جلد وہ اپنے شائقین کیلئے پرفارمنس کریں گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کو عید کیلئے بہت سے اسٹیج ڈراموں کی آفر آ چکی ہے لیکن ابھی تک کوئی فائنل نہیں کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے علیحدہ ہوئی تھیں لیکن اس کو چھوڑا نہیں تھا اور اب وہ واپس شوبز میں آ گئی ہیں۔ 14 اگست کے حوالے سے پہلا ٹی وی شو بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔