دیپیکا کی ڈپریشن فاونڈیشن کے ”لوگو“ کا اعلان

ہفتہ 8 اگست 2015 14:19

دیپیکا کی ڈپریشن فاونڈیشن کے ”لوگو“ کا اعلان

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء)بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون چند ماہ قبل ڈپریشن کا شکار تھیں اور انہوں نے ڈپریشن کے مریضوں کے لیے ایک فاوٴنڈیشن بنانے کا اعلان کیا تھا جس کا لوگو انہوں نے حال ہی میں شئیر کیا ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے 'لو، لوو، لائف' نامی فاوٴنڈیشن بنانے کا ارادہ کیا ہے جس پر ان کی ٹیم کافی محنت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

دیپیکا نے اس فاوٴنڈیشن کا لوگو اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر شئیر کیا جسے ان کے پرستاروں نے کافی پسند کیا ہے۔دیپیکا کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستانی معاشرے میں ڈپریشن جیسی ذہنی بیماریوں کے بارے میں بات کرنے سے لوگ عام طور پر گریز کرتے ہیں اس لیے ان کا انکشاف غیرمعمولی ہے، خاص طور پر اس وجہ سے بھی کہ وہ بہت بڑی سٹار ہیں۔دیپیکا بھی چند ماہ پہلے تک ڈپریشن کا شکار تھیں اور ماہرین نفسیات کی مدد سے اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے تمام ڈپریشن کے مریضوں کے لیے یہ فاوٴنڈیشن قائم کی ہے