این اے 118میں 12ہزار سے زائد ووٹوں کے شناختی کارڈ نمبرز تصدیق نہ ہو سکے ،ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا

ہفتہ 8 اگست 2015 14:51

این اے 118میں 12ہزار سے زائد ووٹوں کے شناختی کارڈ نمبرز تصدیق نہ ہو سکے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست2015ء) ڈپٹی ڈائریکٹر نادرانے این اے 118کی فرانزک رپورٹ سے متعلق اپنا بیان عدالت میں قلم بند کرا دیا ہے ،نادرا حکام کے مطابق این اے 118میں 12ہزار سے زائد ووٹوں کے شناختی کارڈ ز کے نمبرز کی تصدیق نہ ہو سکی جبکہ 3270بوگس شناختی کارڈ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نادرا حکام کی رپورٹ کے بعد عدالت نے حامد زمان اور ملک ریاض کے وکلاءکو 15اگست کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :