فلمسٹار میرا کی 13اگست کو فرانس سے پاکستان آمد متوقع

ہفتہ 8 اگست 2015 16:13

فلمسٹار میرا کی 13اگست کو فرانس سے پاکستان آمد متوقع

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) فلمسٹار میرا کی 13اگست کو فرانس سے پاکستان آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا ان دنوں چھٹیاں منانے کے لئے فرانس میں ہیں اور وہ 13اگست کو پاکستان واپس پہنچ جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا پاکستان آکر اپنے خلاف زیر سماعت کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوں گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کے حوالے سے ہونے والی تمام پیش رفت میرا کے علم میں ہے اور اسی لیے وہ پاکستان واپس آرہی ہیں ۔