کراچی کے علاقے لیاری میں ہفتے پولیس مقابلہ؛ گینگ وار کے سرغنہ بابالاڈلہ کا کارندہ ہلاک

ہفتہ 8 اگست 2015 17:15

کراچی کے علاقے لیاری میں ہفتے پولیس مقابلہ؛ گینگ وار کے سرغنہ بابالاڈلہ ..

کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری میں ہفتے کی صبح پولیس مقابلہ میں گینگ وار کے سرغنہ بابالاڈلہ کا کارندہ ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیاجبکہ 2 ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری احمد شاہ بخاری روڈ پر امن پارک کے عقب گلی میں پولیس نے ملزمان کی موجودگی پر کارروائی کی تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عرفان بلا ولد عبدالصمد بلوچ مارا گیا ، جبکہ اس کے 2 ساستھی فرار ہونے میں بآسانی کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہے، اور ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے تھا، ملزم لیاری عیدولین کا رہائشی تھا اور ملزم پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب بتایا جاتا ہے۔

`

متعلقہ عنوان :