پیرمحل ، واردات کی نیت سے بیٹھے 5ڈاکوؤں میں تین ڈاکو گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہفتہ 8 اگست 2015 17:40

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) واردات کی نیت سے بیٹھے پانچ کس ڈاکوؤں میں تین ڈاکو گرفتار اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق درکھانہ روڈ بس سٹاپ چک نمبر321گ ب موڑ پر درختوں کی اوٹ میں پانچ کس مسلح آتشیں اسلحہ ڈاکوواردات کی نیت سے بیٹھے تھے کہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر تین کس ڈاکوؤں جن میں محمد انیس ولد محمد حسین سکنہ کوٹ رادھاکشن مسلح پسٹل 30بور ،محمد ندیم ولد محمد اسحا ق قوم میو کوٹ رادھاکشن ، مسلح پسٹل 30بور ،محمد طارق ولد سلیمان قوم میو سکنہ پیڈ والی کلاں ضلع قصور مسلح پسٹل 30بور ،کو گرفتارکرلیا جبکہ دو ڈاکوؤں جنکے نام عرفان عرف نکاولدمحمد یونس قوم آرائیں ساکن چک330گ ب بتلایاگیاڈاکوؤں کے قبضہ سے موٹرسائیکل ہنڈا CG125جوکہ ضلع قصور سے چھینا گیا تھا اور ہزاروں روپے کی نقدی برآمدہوئی تھانہ پیرمحل پولیس نے 399/402ت پ اور ترمیمی آرڈننس 2015کے تحت 2B-A.O13/20/65 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :