پاکستان میں موجود بھارتی لڑکی گیتا کے وارث ہونے کے دعویدار چار خاندان سامنے آئے ہیں ،بھارتی وزیر خارجہ

ہفتہ 8 اگست 2015 17:55

پاکستان میں موجود بھارتی لڑکی گیتا کے وارث ہونے کے دعویدار چار خاندان ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء ) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ایدھی ہوم کراچی میں موجودبھارتی لڑکی گیتا کے وارث ہونے کے دعویدار چار خاندان سامنے آئے ہیں جنہوں نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے، ان کی تصدیق کیلئے چاروں ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کو حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سورا ج کا کہنا ہے کہ ایدھی ہوم کراچی میں موجود گیتا نے ہائی کمشنر کو اشاروں سے سمجھایا کہ وہ سات بہن بھائی ہیں۔

گیتا 13سال پہلے ٹرین میں بیٹھ کر غلطی سے پاکستان آ گئی تھی۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ گیتا کے وارث ہونے کے دعویدار چار خاندان سامنے آئے ہیں جنہوں نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے، ان کی تصدیق کیلئے چاروں ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کو حکم دیا ہے، پنجاب ،جھار کھنڈ ہار اور اترپردیش کے چار خاندانوں نے گیتا کیلئے رابطہ کیا۔

متعلقہ عنوان :