فریال تالپور کیخلاف پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان فریال تالپور

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اگست 2015 18:54

فریال تالپور کیخلاف پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان فریال ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اگست 2015 ء) ترجمان فریال تالپور کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کیخلاف پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے ان کی بہن فریال تالپور کی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد فریال تالپور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فریال تالپور پر کسی قسم کا مقدمہ نہیں ہے۔ فریال تالپور کیخلاف پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :