Live Updates

وہاڑی، تحریک انصاف کا کسان کنو نشن ناکام رہا،عمران خان کی فٹبال گراؤنڈ میں تقریر شروع ہوتے ہی بد نظمی کا شکار ہو گئی

کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیموں کی عدم شرکت کے باعث کسانوں میں شدید غم و غصہ کا اظہار

ہفتہ 8 اگست 2015 20:07

وہاڑی، تحریک انصاف کا کسان کنو نشن ناکام رہا،عمران خان کی فٹبال گراؤنڈ ..

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) پا کستا ن تحریک انصاف کے آج وہاڑی میں کسان کنو نشن بری طرح ناکام رہا چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی فٹبال گراؤنڈ میں تقریر شروع ہوتے ہی بد نظمی کا شکار ہو گئی تقریر کے آ غاز سے قبل ہی پنڈال خالی ہونا شروع ہو گیا کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیموں کی عدم شرکت کے باعث کسانوں میں شدید غم و غصہ کا اظہار،تحریک انصاف کی تحصیل باڈی کے ناقص انتظامات کسان کنونشن مکمل طور پر فلاپ ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق عمران خان کا گزشتہ روز وہاڑی میں کسان کنونشن سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کی تحصیل لیول کی باڈی اور تنظیمی عہدیداروں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کنونشن بری طرح ناکام ہو گیا کسانوں کی بڑی تعداد جمع کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی تقریر شروع ہونے سے چند منٹ پہلے ہی پنڈال سے کاشتکاروں نے کرسیوں سے اٹھنا شروع کر دیا اور تقریر کے دوران بھی بد نظمی رہی پنڈال میں عورتوں کیلئے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے عورتیں پنڈال سے واپس چلیں گئیں کسانوں کی نما ئندہ تنظیمیں پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بروقت اطلاع نہ ملنے اور نمائندگی نہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور تحریک انصاف کے کنونشن کے خلاف احتجاج کیا پا کستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر افتخاراحمدچودھری ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی کنو نشن کا بائیکاٹ ضلعی قیادت کے نا روا رویہ کی وجہ سے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ آرگنائزر طاہر انور واہلہ کی طرف سے پا کستان کسان اتحاد کو ایک مرتبہ بھی شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے اور اس طرح کے رویوں سے معاملات نہیں چلتے یہ با ت قابل ذکرہے کہ پا کستان کسان اتحاد نے کنونشن کے وقت ہی اپنا اجلاس رکھا ہو ا تھاجس میں مرکزی صدر خالد محمود کھو کھر اور دیگر اعلیٰ قیادت نے شر کت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات