بورے والا‘پولیس نے مدرسوں میں قابل اعتراض لٹریچر رکھنے کے الزام میں3 مدرسوں کے سربراہوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 8 اگست 2015 21:20

بورے والا‘پولیس نے مدرسوں میں قابل اعتراض لٹریچر رکھنے کے الزام میں3 ..

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) سی ٹی ڈی پولیس نے مدرسوں میں قابل اعتراض لٹریچر رکھنے کے الزام میں تین مدرسوں کے سربراہوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے مدرسوں میں قابل اعتراض لٹریچر رکھنے کے الزام میں جامعہ الفاروق کے مہتم قاری عبد الرزاق، جامعہ حنفیہ کے مہتم قاری محمد طیب اور اسلامک یونیورسٹی چک نمبر259ای بی لاہور روڈ کے ناظم قاری ظہور احمدکے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرکے سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن ملتان منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی ٹی ڈی پولیس نے چند روز قبل بھاری نفری اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ہمراہ دینی درسگاہوں جا معہ الفاروق ہاؤ سنگ سکیم،جامعہ حنفیہ آئی بلاک، اسلامک یونیورسٹی چک نمبر259ای بی ،مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ایچ بلاک بوریوالا میں مشکوک افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کیا تھا اور ان اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی با ئیو مٹیرک سسٹم کے ذریعے ان کے کوائف کی تصدیق کی اور ان دینی مدادرس کی لائبریوں میں موجود کتب اورمذہبی لٹریچر کی چھان بین کے بعد کچھ مذہبی لٹریچر اپنے قبضہ میں لیا تھا ۔