انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی 16 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی

ہفتہ 8 اگست 2015 22:44

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی 16 مقدمات ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 مقدمات میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کے وکلا نے عبوری ضمانت کی درخواست کی،عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پولیس کو آئندہ سماعت پرکیس کا ریکارڈ اورچالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 15 اگست تک ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی،واضح رہے کہ رؤف صدیقی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل 23 مقدمات میں ضمانت کروا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :