ایشز میں شکست سے ڈیرن لیمن کی نوکری کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ،کرکٹ آسٹریلیا

پیر 10 اگست 2015 11:34

ایشز میں شکست سے ڈیرن لیمن کی نوکری کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ،کرکٹ ..

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اگست۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا ہے کہ انگلیڈ کے خلاف ایشز سیریز ہارنے کے باجود کوچ ڈیرن لیہمن کو ان کے عہدے سے برخاست کیے جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ میلبورن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب جیمز سدر لینڈ سے پوچھا گیا کہ آیا ڈیرن لیمن کی نوکری محفوظ ہے تو انھوں نے اس کا جواب ’ہاں‘ میں دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیمز سدر لینڈ کا مزید کہنا تھا کہ اب ہر سیریز کے بعد ٹیم کی بیرونِ ملک کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ جیمز سدر لینڈ کے مطابق ہم کرکٹ کی دنیا کی سب سے بہترین ٹیم بننا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہمیں بیرونِ ملک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ خیال رہے کہ ڈیرن لیمن نے 2013ء میں آسٹریلیا کے کرکٹ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے رواں سال مارچ میں اپنی سرزمین پر منعقد ہونے والا کرکٹ کا عالمی کپ جیتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :