رینجرزکی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی خوش آ ئند ہے ۔ رابطہ کمیٹی

پیر 10 اگست 2015 11:35

رینجرزکی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی خوش آ ئند ہے ۔ رابطہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے ڈی جی رینجرز کی جانب سے کارکن محمدہاشم کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ڈی جی رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن محمدہاشم کے قاتلوں کی گرفتاری کایقین دلایا گیا ہے جس کے بعد رابطہ کمیٹی نے ہنگامی اجلاس میں پرامن ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرزکی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کو بھی خوش آ ئند قرار دیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہڑتال کی کال واپس لینے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹرکے کارکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بروز پیر بطور احتجاج سندھ بھرمیں پرامن ہڑتال کااعلان کیا تھا۔