کائی نیشیکوری نے اے ٹی پی واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 10 اگست 2015 11:38

کائی نیشیکوری نے اے ٹی پی واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

واشنگٹن ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) جاپان کے نامور ٹینس سٹار کائی نیشیکوری نے اے ٹی پی واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں امریکہ کے دراز قد جان اسنر کو شکست دیکر رواں سال کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

امریکہ کے مشہور شہر واشنگٹن میں جاری ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جاپان کے کائی نیشیکوری اور امریکہ کے جان اسنر آمنے سامنے تھے جس میں کائی نیشیکوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے جان اسنر کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 6-4 کی شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے جان اسنر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

جان اسنر کو رواں سال میں یہ تیسرا ایونٹ ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔ اس سے قبل کائی نیشیکوری نے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارین سلچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کے جان اسنر نے ہم وطن حریف سٹیو جونسن کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد نیشیکوری نے کہا کہ وہ اپنی فتح پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا فائدہ انکو یو ایس اوپن میں ضرور ہوگا۔