بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹرائنگولر کرکٹ سیریزکا پانچواں میچ کل کھیلا جائے گا

پیر 10 اگست 2015 11:41

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹرائنگولر کرکٹ سیریزکا پانچواں میچ کل ..

چنائی۔10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) ٹرائنگولر سیریز، بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں میچ کل منگل کوکھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز چنائی میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اے پہلے دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے۔ پہلے میچ میں کینگروز نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو 119 رنز سے ہرایا۔ سیریز کا چھٹا اور آخری میچ بدھ کو جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹرائنگولر سیریز کا فائنل 14 اگست کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :