فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، راحت فتح علی

پیر 10 اگست 2015 12:18

فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، راحت فتح علی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان ساڑھے چار سال بعد دوبارہ بھارت روانہ ہوگئے، جہاں وہ اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، کچھ قواعد و ضوابط ہیں جن کا خیال سب کو رکھنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتیوں کا دل بھی راحت فتح علی کے بغیر نہ لگا، جبھی تو اپنی سرزمین پر دوبارہ بلالیا، ساڑھے چار سال بعد راحت فتح علی دوبارہ پڑوسی ملک پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام سے معاملات طے پاگئے۔راحت فتح علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی ان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ راحت فتح علی نے کے لیے گانا بھی گنگایا۔ پاکستانی گلوکار کو بھارت میں دوہزار گیارہ کے دوران بڑی تعداد میں کرنسی ملک سے باہر لے جانے پر روک لیا گیا تھا۔