بھارت میں جنوبی افریقا کے 10 کھلاڑی خراب کھانے کی وجہ سے فوڈ پوائزن کا شکارہوگئے

پیر 10 اگست 2015 12:26

بھارت میں جنوبی افریقا کے 10 کھلاڑی خراب کھانے کی وجہ سے فوڈ پوائزن کا ..

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)جنوبی افریقا “اے” ٹیم کے 10 کھلاڑی ناقص کھانے کے باعث فوڈ پوائزن کا شکار ہوگئے۔بھارت کے شہر چنئی میں میزبان بھارت، جنوبی افریقا اور ا?سٹریلیا کی “اے” ٹیموں کے درمیان سہہ فریقی سیریز کھیلی جارہی ہے تاہم ناقص کھانا کھانے کے باعث پروٹیزٹیم کے 10 کھلاڑیوں کے فوڈ پوائزن کا شکار ہونے کے بعد ایونٹ آرگنائزرز نے سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا اور بھارتی “اے” ٹیم کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل ہی مہمان ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جس کے بعد میچ کے دوران مزید 6 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں بھی فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا۔چنئی میں ایم اے چدھم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے کوائنٹم ڈی کوک کی سنچری کی بدولت 50 اوورز میں 245 رنز بنائے اور میچ میں 124 گیندوں پر 108 رنز بنانے والے ڈی کوک کو بھی بیٹنگ کے فوری بعد اسپتال جانا پڑگیا۔ مہمان ٹیم کے آدھے سے زائد کھلاڑیوں کے ہسپتال منتقل ہونے کے بعد میزبان بھارت کو 8 وکٹوں سے جیت دے دی گئی۔