قلات : منگوچر ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق ، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، لیویز ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اگست 2015 13:02

قلات : منگوچر ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق ، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ..

قلات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء) :خالق آباد میں تیر رفتار ٹرالر کی متعدد گاڑیوں سے ٹکرسے 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق منگوچر کے علاقہ خالق آباد میں تیز رفتار ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ لیویز ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے.

متعلقہ عنوان :