وہ جو ہم میں تم میں۔۔۔۔ پرانے تعلق کی یاد نے رنبیر، دپیکا کی آنکھیں نم کردیں

پیر 10 اگست 2015 13:11

وہ جو ہم میں تم میں۔۔۔۔ پرانے تعلق کی یاد نے رنبیر، دپیکا کی آنکھیں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی معروف جوڑیوں میں سے ہوتا ہے جو جتنی جلدی وجود میں آئی تھیں، اتنی ہی جلدی ٹوٹ بھی گئیں۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دونوں ہی اس محبت کی یاد کو دل سے بھلا چکے ہیں اور دپیکا رنویر سنگھ جبکہ رنبیر کترینہ کیف کے ساتھ خوش ہیں تاہم اصل میں ایسا نہیں ہے۔

اس کا ثبوت گزشتہ روز اس وقت دیکھنے کو ملا جب اس تعلق کی یاد نے دپیکا اور رنبیر دونوں کو ہی متعدد افراد کے سامنے رلا ڈالا۔یہ واقعہ امتیاز علی کی فلم ”تماشہ“ کے سیٹ پر پیش آیا۔ رنبیر اور دپیکا اس فلم میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ امتیاز علی کی فلم ہونے کے ناتے اس فلم میں جذباتی تاثر تو تھا ہی، ساتھ میں رنبیر اور دپیکا کے ماضی کے تعلق کے سبب دونوں کو اس فلم سے خاص انسیت بھی پیدا ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

اس فلم کا آخری سین شوٹ ہونے کے بعد جب پیک اپ کیا جانے لگا تو رنبیر اور دپیکا دونوں ہی کیلئے اپنے جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہوگیا اور وہ پورے کریو کے سامنے رونے لگے۔ سیٹ پر موجود ایک کریو ممبر کے مطابق آخری سین کے بعد جذباتی مناظر دیکھنا عام ہے کیونکہ ہر اداکار کو اس پورے ماحول سے محبت ہوجاتی ہے لیکن رنبیر اور دپیکا جس قدر سوگوار تھے، اس سے صاف ظاہر تھا کہ انہیں اپنے خوشگوار تعلق کی یادوں نے رلایا ہے