مائیکل کلارک کی توہم پرستی ٹیم کو لے ڈوبی ، این چیپل

پیر 10 اگست 2015 13:41

مائیکل کلارک کی توہم پرستی ٹیم کو لے ڈوبی ، این چیپل

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل کا کہنا ہے کہ مائیکل کلارک کی توہم پرستی کے زیراثر کی گئی منصوبہ بندی اور ناقص فارم ایشز سیریز میں کینگروز کی شکست کا سبب بنی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کلارک کو ابتدائی نمبروں پر بیٹنگ کا مشورہ دیا گیا تھا تاہم کپتان نے بہادری دکھانے کے بجائے توہم پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کی۔ جس کی وجہ سے ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست ہوئی تھی اور یوں کینگروز 1-3 سے ایشز سیریز ہار گئے تھے۔