ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ، انگلش سکواڈ میں جیمز اینڈرسن کی واپسی

پیر 10 اگست 2015 13:45

ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ، انگلش سکواڈ میں جیمز اینڈرسن کی واپسی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ایشز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کیلیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، تیسرے میچ کے موقع پر سائیڈ اسٹرین سے دوچار ہونے والے پیسر جیمز اینڈرسن کی واپسی ہوگئی۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری مل چکی ہے، دونوں ممالک میں سیریز کا اختتامی ٹیسٹ 20 اگست سے اوول میں شیڈول ہے، انگلش سلیکٹرز کے مطابق ابھی ٹیسٹ میچ میں خاصا وقت ہے لہٰذا اینڈرسن اس وقت تک مکمل فٹ ہوجائیں گے، انگلش اسکواڈ میں شامل پلیئرز کے نام یہ ہیں۔ الیسٹرکک ( کپتان )، ایڈم لیتھ، ای ین بیل، جوئے روٹ، جونی بیئراسٹو، بین اسٹوکس، جوز بٹلر، معین علی، اسٹورٹ براڈ، مارک ووڈ، اسٹیون فن، جیمز اینڈرسن، لیام پلنکٹ اور عادل راشد۔