مہیش بھٹ پروین بابی کو بھلا نہ پائے
پیر 10 اگست 2015 13:53
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) بالی ووڈ میں خاص طرز کی رومانوی اور محبت کی تکون کے گرد گھومنے والی فلمیں بنانے کیلئے مشہورڈائریکٹر مہیش بھٹ کی اپنی زندگی بھی ایسے ہی تکونی محبت کی حامل رہی جس میں ایک طرف محبت کی نرمی و گرمی بھی تھی تو دوسری طرف جدائی وبیوفائی کا دکھ بھی۔ مہیش بھٹ آج بھی اس محبت کے تکون کے سحر سے باہر نہیںآ سکے ہیں، اس کا اعتراف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا۔
مہیش بھٹ کی زندگی کی اس تکونی محبت کا ایک کونا ماضی کی نامور ہیروئن پروین بابی تھیں۔مقامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم ڈائریکٹر اور اداکارہ پوجا بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے بتایا کہ ان کی فلموں کی کہانیاں عموماً محبت کی تکون کے گرد گھومتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی اصل زندگی میں بھی ایسی ہی بہت سی محبتیں دیکھی ہیں۔(جاری ہے)
مہیش بھٹ کی والدہ کو مہیش بھٹ کے والد سے محبت ہوئی تھی اور اس محبت کی تکون کا تیسرا کونا مہیش بھٹ کے والد کی قانونی بیوی تھیں۔
وہ کہتے ہیں کہ اس تعلق کے جذباتی اثرات کو انہوں نے اس دور میں محسوس کیا جب وہ صرف جھولے میں تھے۔ اس کے بعد وہ خود بھی ایک ایسے ہی تعلق کا حصہ بنے جہاں وہ اپنے والد والا کردار نبھارہے تھے اور ان کی والدہ والے کردار میں اداکارہ پروین بابی موجود تھیں۔ مہیش بھٹ کہتے ہیں کہ پروین بہت زیادہ اکیلی تھی۔ اس نے انہیں انکی والدہ کی یاد دلائی جو کہ ان ہی کی طرح اس تعلق میں تنہا تھیں۔ مہیش بھٹ اس تعلق کی پرچھائیں سے آج بھی آزاد نہیں ہوسکے ہیں اور اس کی عکاس ان کی زیر نگرانی بننے والی فلمیں ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.