گڈ نائٹ ممی کے ٹریلر نے دھوم مچادی

پیر 10 اگست 2015 14:01

گڈ نائٹ ممی کے ٹریلر نے دھوم مچادی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) آسٹرین ہارر فلم گڈ نائٹ ممی کے ٹریلر نے دھوم مچا دی، امریکی سنیما گھروں میں یہ فلم کتنا خوف پھیلاتی ہے؟ 11 ستمبر کو اس سوال پر سے پردہ اٹھے گا۔

(جاری ہے)

مکئی کے کھیتوں اور جنگلات میں گھرا تنہا مکان، گرمیوں کا موسم، جْڑواں بھائی ماں کے منتظر ہیں جو کاسمیٹک سرجری کے بعد گھر لوٹتی ہے۔ مگر ماں کے بدلے بدلے انداز جڑواں بھائیوں کو کھٹکتے ہیں، کچھ بھی پہلے جیسا نہیں لگتا۔آسٹرین ہارر فلم گڈ نائٹ ممی کے ٹریلر کو خوفناک ترین قرار دیا جارہا ہے، 11 ستمبر کو فلم امریکی سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی، شائقین کا خوف ہی فلم کی کامیابی کا تعین کرے گا۔