وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم عامر بٹ کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور

پیر 10 اگست 2015 14:48

وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم عامر بٹ کی قبل از گرفتاری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)قومی کرکٹ ہیرو وسیم اکرم کی گاڑی پر ٹریفک حادثے کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزم میجر (ر)عامر بٹ کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم عامر بٹ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں پیش ہو اجہاں اس نے قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دی عدالت نے ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی۔