جشن آزادی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ 14 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

پیر 10 اگست 2015 15:04

جشن آزادی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ 14 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے زیراہتمام جشن آزادی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ 14 اگست سے او پی ایف کالج گراؤنڈ، ایچ ایٹ، اسلام آباد پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی 4 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ینگ رائزنگ سٹار کلب، اسلام آباد کلب، ینگ رائزنگ اور اسلام آباد انٹرنیشنل سکو ل کلب ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے اور 17 اگست تک جاری رہے گا۔