جشنِ آزادی شایانشان طریقے سے منانے کیلئے ریلوے سپورٹس بورڈ نے کھیلوں کا پروگرام ترتیب دے دیا

پیر 10 اگست 2015 15:08

جشنِ آزادی شایانشان طریقے سے منانے کیلئے ریلوے سپورٹس بورڈ نے کھیلوں ..

لاہور ۔10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ نے 14 اگست جشن ِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھیلوں کا پروگرام ترتیب دے دیا۔ سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ نے کہا کہ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے کیا جائے گا۔ پرچم کشائی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے مہمانِ خصوصی نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبادت یار خان ہونگے جو کہ پرچم کشائی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری کوچز اور کھلاڑی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور مل کر قومی ترانہ پڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 8۔10 اور 12 سال کے بچے بچیوں کے دوڑوں کے مقابلے، جونیئر ویٹ لفٹنگ، باسکٹ بال، کراٹے، باکسنگ اور رسہ کشی کے روائتی مقابلے ہونگے اورشرکاء میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ مقابلوں کے اختتام پر مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبادت یار خان کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔