انڈونیشیا میں دو اساتذہ پر جنسی زیادتی کا الزام خارج

پیر 10 اگست 2015 16:40

انڈونیشیا میں دو اساتذہ پر جنسی زیادتی کا الزام خارج

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء )انڈونیشیا کی ایک عدالت نے 2 اساتذہ پر جنسی زیادتی کے الزام کو خارج کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی عدالت نے اْس مقدمے کو خارج کر دیا ہے، جس میں ایک شخص نے امریکی سرمائے سے چلنے والے اس اسکول کے اسٹاف پر اپنے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی پر لاکھوں ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس عدالتی فیصلے سے ایسے ہی ایک اور مقدمے میں جیل میں قید دو اساتذہ کی رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں امریکی سرپرستی میں قائم ایک اسکول کے اسٹاف کے خلاف ایک بچے کے باپ نے الزام عائد کر رکھا تھا کہ انہوں نے اسکول کے میدان میں اس کے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس شخص نے گزشتہ برس اس اسکول پر 125 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔