کیم کارداشیان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 4کروڑ 20لاکھ تک پہنچ گئی

پیر 10 اگست 2015 17:00

کیم کارداشیان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 4کروڑ 20لاکھ تک پہنچ گئی

لاس اینجلس ۔10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) امریکی ریالٹی ٹی وی سٹار کیم کارداشیان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 4کروڑ 20لاکھ تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

کیم نے اس موقع پر انسٹا گرام پر اپنی ایک بولڈ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ گرے رنگ کے صوفے پر براجمان ہیں لیکن ان کا پورا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔ 34سالہ کیم جو دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں ابھی تک ہالی وڈ سٹار بیونسے نوئلز سے فالورز کی تعداد کے حوالے سے پیچھے ہیں۔ تصاویر شیئر کرنے والی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بیولنے کے مداحوں کی تعداد 4کروڑ 26لاکھ ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔