ٹی وی کے کام کرنے کے انداز سے نفرت ہے،کپیل شرما

پیر 10 اگست 2015 17:02

ٹی وی کے کام کرنے کے انداز سے نفرت ہے،کپیل شرما

ممبئی ۔10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) بالی وڈ کے کامیڈین ایکٹر کپیل شرما نے کہا ہے کہ انہیں ٹی وی کے کام کرنے کے انداز سے نفرت ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں مزاحیہ کردار اور فلموں میں کام کا شوق ہے۔ واضح رہے کہ کیپل شرما کی فلم ”کس کس کو پیار کروں“ 25ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے جس میں ارباز خان اور سمرن کور بھی کام کر رہے ہیں۔