خیرپور ،پولیو سمیت دیگر موذی بیماریوں کی مہم پر بھرپور عمل درآمد کیا جائے،منور علی مٹھانی

پیر 10 اگست 2015 18:43

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا ہے کہ قومی ایمرجنسی پلان کے تحت دیگر اضلاع ی طرح خیرپور ضلع میں بھی پولیو سمیت دیگر موذی بیماریوں کی مہم کے دوران بھرپور عمل درآمد کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری توجہ کے ساتھ اداکریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے دربال ہال میں محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ نیشنل ایکشن پلان کے توسط سے ٹریننگ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ پروگرام میں خیرپور ضلع کے انسداد پولیو سے وابستہ ڈاکٹر، لیڈی ہیلتھ ورکر،پولیو ورکر،نرسنگ اسٹاف سمیت دیگر طبی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی ٹریننگ پروگرام میں ڈی ایچ او ڈاکٹر صدر الدین صدیقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان برائے پولیو پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس موقع پر شرکاء کی جانب سے پولیو سمیت دیگر بیماریوں کے خلاف چلنے والی جدوجہد کے دوران وطن عزیز کو پولیو سے پاک کرنے کے عزم کو دہرایا۔

متعلقہ عنوان :