ترکی ، فائر بریگیڈ نے سخت گرمی سے پریشان شائقینِ فٹبال کو پانی سے نہلا کر ٹھنڈا کردیا

منگل 11 اگست 2015 11:52

ترکی ، فائر بریگیڈ نے سخت گرمی سے پریشان شائقینِ فٹبال کو پانی سے نہلا ..

استنبول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اگست۔2015ء) ترکی میں فائر بریگیڈ کا عملہ سخت گرمی سے پریشان شائقینِ فٹبال کی مدد کو پہنچا اور سٹینڈز میں موجود شائقین پر پانی کی بوچھاڑ کر دی ۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق جنوبی صوبے ادانا میں شام کے وقت کھیلے جانے والے میچ کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تھا ۔

(جاری ہے)

سخت گرمی اور ہوا میں نمی کے تناسب کے باعث سینکڑوں شائقین پسینے سے شرابور ہو گئے جس کے بعد شائقین نے نزدیک موجود آگ بجھانے والی گاڑی کو دیکھ کر ’ہمیں ٹھنڈا کردو‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ان نعروں کا جواب پانے کے پائپوں کا رخ سٹینڈز کی طرف کرکے اور ہر ایک کو پانی میں نہلا کر دیا ۔ ترک اخبار کے مطابق گیلے اور خوش شائقینِ فٹبال نے اظہار تشکرکے طورپر فائر بریگیڈ کے عملے کے حق میں نعرے بازی کی ۔ خیال رہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے ترکی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہےاور ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 8 ڈگری زیادہ ہے جبکہ کچھ علاقوں میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :