ائیر کنڈیشنر کے استعمال پر طلاق

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 11 اگست 2015 12:01

ائیر کنڈیشنر کے استعمال پر طلاق

اردن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست2015ء)اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ائیرکنڈیشنر کے استعمال پر اپنی بیوی کو طلاق دے گی۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کو کہا کہ ائیرکنڈیشنر بند کر دے تاکہ بجلی کے بل کی مد میں کچھ رقم بچائی جا سکے۔

(جاری ہے)

بیوی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔میاں بیوی کا جھگڑا اتنا بڑھا کہ اسے حل کرانے کے لیے دونوں نے اپنے اپنے خاندانوں کی مدد لینا چاہی۔ تاہم دونوں خاندانوں کے درمیان میں آنے سے مسائل اور بڑھ گئے۔ دونوں خاندانوں کے بیچ بھی جھگڑا شروع ہو گیا، جس کا انجام میاں اور بیوی کی طلاق کی صورت میں نکلا۔