پاکستان سپر لیگ میں پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھاری معاوضے دئیے جائیں گئے
منگل 11 اگست 2015 12:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھاری معاوضے دئیے جائیں گئے۔کھلاڑیوں کو تین کیٹیگر یز(اے ،بی ،سی ) میں تقسیم کیا جائے گا۔اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر،بی اور سی کیٹیگر یزمیں شامل کھلاڑیوں کو بلترتیب 60ہزار اور 40ہزار ڈالر بھاری معاوضوں کی ادائیگی کی جائے گی،ٹورنامنٹ میں 5 فرنچائز کی ہر ٹیم میں 6، 6 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 15 دن تک جاری رہے گا، فائنل سمیت ایونٹ میں 23 میچز کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابقپی سی بی آئندہ برس فروری میں ٹوئنٹی 20 لیگ کرانے کے لیے سرگرم ہے، یو اے ای کے گراوٴنڈز مصروف ہونے کی وجہ سے قطر میں مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔(جاری ہے)
پی سی بی ذرائع کے مطابق ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو بھاری معاوضوں کی ادائیگی ہوگی، ابتدائی طور پر تین کیٹیگریز بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔اے میں اپنے ملک میں سپراسٹار درجے کے حامل آئیکون کرکٹرز شامل ہوں گے، پاکستان کی جانب سے مختصر طرز کی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سمیت چند کرکٹرز کو یہ اسٹیٹس مل سکتا ہے، اس میں شامل ایک لاکھ ڈالر (ایک کروڑ سے زائد پاکستان روپے) حاصل کریں گے، اگر کسی ٹیم کے 8میچز ہونے ہیں اور کوئی پلیئر ان میں سے بعض نہ کھیل سکا تو اسے شرکت کرنے والے مقابلوں کے لحاظ سے ادائیگی ہو گی۔
ابتدائی تجویز کے مطابق بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو60 ہزار اور سی کو40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ اس تجویز کو ابھی پی ایس ایل حکام کی حتمی منظوری درکارہے،ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی،محمد حفیظ،کامران اکمل،احمد شہزاد،سہیل تنویر،سرفراز احمد کو اے کیٹیگری میں ہونگے۔کرس گیل،مارٹن گبٹل،لسیتھ مالنگا کو بھی اے کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔عمر اکمل،مختاراحمد،نعمان انور،یاسر شاہ،انور علی،محمد عرفان،شکیب الحسن،تشایا پریرا،برایووٴ بی کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔اس وقت غیرملکی کرکٹرز سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، زبانی طور پر تو دلچسپی کا اظہار کیا گیا مگر تاحال ایک بھی کھلاڑی سے معاہدہ نہیں ہو سکا، کرکٹ بورڈ کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ فروری میں سوائے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کوئی اور ٹیم فارغ نہیں، ایسے میں موجودہ کھلاڑیوں سے معاہدہ دشوار ہو گا، حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کئی معروف کرکٹرز اس وقت یو اے ای میں ماسٹرز لیگ کھیل رہے ہوں گے، ایسے میں ایونٹ میں اسٹارز کی آمد پاکستان کیلئے سخت چیلنج ہے۔
ٹورنامنٹ میں 5 فرنچائز کی ہر ٹیم میں 6، 6 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 15 دن تک جاری رہے گا، فائنل سمیت ایونٹ میں 23 میچز کھیلے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.