ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ٹریفک پولیس نے چالان کردیا

منگل 11 اگست 2015 13:23

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ٹریفک پولیس نے چالان کردیا

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ان کے آبائی شہر حیدر آباد میں ٹریفک پولیس نے چالان کر دیا۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا اپنی ٹویٹا فارچونر گاڑی پر گھر جا رہی تھیں جب ان کی گاڑی کی فوٹیج حاصل کی گئی، فوٹیج میں ان کی گاڑی پر نمبر پلیٹ غلط انداز سے لکھی تھی، حیدر آباد کی ٹریفک پولیس نے انہیں ای ٹکٹنگ کے ذریعے 200 روپے کا چالان بھیج دیا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ ثانیہ مرزا کی گاڑی پر نمبر پلیٹ درمیان میں لگے ہونے کی بجائے ایک طرف لگی ہوئی تھی۔ گاڑی کا نمبرTS09EG1 ہے تاہم اس میں 1 کو نمایاں بڑا کر کے لکھا گیا تھا، یہ دونوں چیزیں موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔ جوبلی ہلز پولیس سنٹر کے مطابق پولیس کی ویب سائٹ پر تفصیلات شائع کر دی گئی ہیں۔