زندگی میں کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں رہی ‘حمائمہ ملک

منگل 11 اگست 2015 13:47

زندگی میں کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں رہی ‘حمائمہ ملک

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں رہی اسی لیے وہ اپنے نام سے جانی جاتی ہیں-حمائمہ ملک کی نئی پاکستانی فلم 14 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس میں ایک مختلف روپ میں فلم بینوں کو نظر آئیں گی۔

حمائمہ ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کافی محنت کی اور وہ اپنے گھر سے لے کر شوبز تک اپنا ہر کام خود ہی کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

حمائمہ ملک نے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے لے کر کیرئیر کے متعلق متعدد باتیں بتائیں اور کہا کہ ان کے نزدیک خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں زندگی میں کبھی کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں رہی۔

اپنی نئی فلم ’دیکھ مگر پیار سے‘ کے حوالے سے حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کے لیے بہت خاص ہے اور وہ اس میں ایک دلچسپ کردار ادا کر رہی ہیں۔فلموں میں اپنے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف کردار ادا کیے ہیں جن میں سے کچھ کو عوام پسند کرتے ہیں اور کچھ کو نہیں-ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کی جانب سے کیے جانے والے کردار فلموں کی مانگ ہوتے ہیں۔