مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد قوم ہیں ‘ ردا عاصم

منگل 11 اگست 2015 14:05

مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد قوم ہیں ‘ ردا عاصم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء ) چائلڈ اسٹار ردا عاصم نے کہا ہے کہ آج ہم ایک آزاد قوم ہیں اور آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں لیکن اس آزادی کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دی ہیں ہم انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ 10لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے اپنی جا ن کی قربانی دی تب جا کر ہمیں آزادی کی صورت میں پاک وطن پاکستان حاصل ہوا اور جن مجاہدین آزادی نے اپنا تن من دھن قربان کر کے پاکستان بنانے میں اپنا لازوال کردار ادا کیا پوری قوم ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں ۔

ردا عاصم نے کہاکہ ہم بچوں نے پاکستان کو آزاد ہوتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن یہ ہم یہ عہد ضرور کرتے ہیں کہ اس آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے اس کی عزت اور سالمیت کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے ۔