پاکستان میں بجرنگی بھائی جان کی کامیابی سے خوشی ہوئی: سلمان خان

منگل 11 اگست 2015 14:27

پاکستان میں بجرنگی بھائی جان کی کامیابی سے خوشی ہوئی: سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجرنگی بھائی جان کی کامیابی سے انہیں خاصی خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ فلم کی ریلیز سے پہلے اس کے بارے میں پراپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ یہ فلم پاکستان کے خلاف ہے جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھے کیوں کہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد پاکستانی ہے لیکن بجرنگی بھائی جان نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی حاصل کی بلکہ لوگوں نے اس فلم کے ذریعے امن کے پیغام کو بھی سراہا رہے ہیں جو میرے لئے باعث مسرت ہے۔