ایم کیوایم کے187ٹارگٹ کلرزمیں سے زیادہ تر کے بیرون ملک سے بھاگنے کا انکشاف
منگل 11 اگست 2015 16:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) تفتیشی حکام نے رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو دی جانے والی 187 مبینہ ٹارگٹ کلرز کے ناموں پرمبنی فہرست میں موجود ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے۔ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں موجود افراد بیرون ملک فرارہوچکے ہیں،تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پرملزمان کا ڈیٹا مرتب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو دی گئی 187 ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں شامل کئی ٹارگٹ کلرز کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ملزموں کی کھوج میں سرگرداں ذرائع کہتے ہیں کہ فہرست میں شامل قمرعرف ٹیڈی، ظفرعرف ظفرو اور ارشدکالا جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ میں مقیم ہیں۔
امتیازاور فہیم بھی ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔زیادہ تر ملزمان دبئی،ساتھ افریقہ،لندن اور ملائشیا فرار ہوئے۔(جاری ہے)
مختلف ادوار میں گرفتار کیے گئے ان ٹارگٹ کلرز کے ساتھیوں کی تفتیشی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جن کے مطابق فہرست میں شامل پہلا نام ابو عرفان عرف عرفی گرفتار ہوا اور پھر رہا کر دیا گیا۔ابوعرفان عرف عرفی لیاقت آباد ڈیتھ اسکواڈ کا رکن جبکہ عبید کے ٹو کا دست راست تھا۔
فہرست میں شامل نعمان عرف نومی ٹارگٹ کلرز کا ویجیلنس انچارج تھا ۔ڈی ایس پی نواز رانجھا کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر ابوعرفان کا ساتھی نومی نے ہی دیاتھاجبکہ وسیم عرف باس 26 اگست 2011 کے دوران عزیز آباد میں روپوش رہا۔فہرست میں نامزد شفیق الرحمن ٹارگٹ کلرز کے درمیان رابطوں کا ذمہ دار تھا جبکہ رافع لیاقت آباد اور رشید عرف سلطان اورنگی ٹاؤن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا سربراہ تھا۔تفتیش کاروں کے مطابق فہرست میں شامل اویس دو فوجیوں کے قتل میں بھی ملوث رہا،ذرائع کے مطابق ان ملزموں کا کرائم ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے جو وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ رینجرز نے 5 اگست 2015 کو 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کیلئے متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو خط لکھا تھا۔ رینجرز کے مطابق ملزمان 92 میں کیے گئے آپریشن میں حصہ لینے والے 208 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.