انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے 7کارکنوں کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا

منگل 11 اگست 2015 16:38

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے 7کارکنوں کو 90روز کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے 7کارکنوں کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سخت سکیورٹی میں رنچھوڑ رلائن سے گرفتار ہونے والے 7ملزمان کاشف عرف مچھڑ ،خرم ،شاہد رحمن ،مبین ،شاہد ،زبیر عرف ہانڈی والا اور محمودکو عدالت میں پیش کیا گیا ۔رینجرز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جانی ہے ۔لہذا ملزمان کو رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرزکی تحویل میں دے دیا ۔