سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 11 اگست 2015 18:42

سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی گرفتار

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اگست 2015 ء) سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی کے معاون خصوصی معصوم شاہ کو نیم خیبرپختونخواہ کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ معصوم شاہ 2010 سے 2013 تک سابق وزیراعلی کے معاون خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

معصوم شاہ نے اس دوران غیر قانونی طور پر اربوں کے اثاثے بنائے۔

معصوم شاہ نے غیر قانونی طور پر بنائے گئے اربوں روپے سے پشاور، راولپنڈی، کراچی اور دبئی میں قیمتی جائیدادیں بنائیں۔ نیب خیبرپختونخواہ کی جانب سے معصوم شاہ کی پشاور میں موجود کروڑوں روپے کی اراضی اور لاکرز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ قبضے میں لیے گئے لاکرز سے کروڑوں روپے کی غیر قانونی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :