جناح روڈ پر واقعہ مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو وضو کیلئے مشکلات کا سامنا ،محکمہ واسانے اختیار کرلی

منگل 11 اگست 2015 19:49

جناح روڈ پر واقعہ مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو وضو کیلئے ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء ) جناح روڈ پر واقعہ مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو وضوکرنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے محکمہ واساں نے مکمل طورپر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے بارونق اور کارروباری علاقے جناح روڈ پر مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو وضوع کرنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے منگل کے روز جناح روڈ پر واقعہ مساجد میں نماز پڑھنے والے کئی نمازیوں نے بتایا کہ کافی عرصے سے مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سلسلے میں محکمہ واسا سے کئی بار کہا گیا ہے کہ پانی کا بندوبست کیا جائے مگر ہمارا مسئلہ حل نہیں کیا ہے اور اگر واسا نے مساجد میں پانی کامسئلہ حل نہیں کیا تو ہم جناح روڈ پر احتجاجی مظاہر کرینگے اور دھرنا دینگے

متعلقہ عنوان :