شاہدرہ مین گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی، لاہور کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

muhammad ali محمد علی منگل 11 اگست 2015 20:11

شاہدرہ مین گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی، لاہور کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اگست 2015 ء) شاہدرہ مین گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث لاہور کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کے مرکزی گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث لاہور کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

شاہدرہ مین گرڈ سٹیشن کی 132 کے وی اے لائن کے 6 گرڈ سٹیشنز میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے۔ جن علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ان میں شاہدرہ، داتا دربار، باٹا پور، بند روڈ، فیروز والا،بھاٹی گیٹ، قرطبہ چوک، سبزہ زار، جوہر ٹاوَن، ریواز گارڈن اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :