رشتہ نہ دینے پر مخالفین نے لڑکی کی ماں پر تشددکرتے ہوئے ویڈیوبنالی

منگل 11 اگست 2015 20:19

پیرمحل( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء ) تھانہ اروتی کی حدود میں رشتہ نہ دینے پر مخالفین نے لڑکی کی ماں کو سربازار تشددکانشانہ بناتے ہوئے ویڈیوبنالی،ایس ایچ اوتھانہ اروتی مختار احمد کا متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے سے انکار غلیظ گالیاں اور دھکے دے کر تھانہ سے بھگادیا ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے مقدمہ درج نہ کرنے پر مختار احمد ایس ایچ او کومعطل کرکے رانامحمد یار کو ایس ایچ اوتھانہ اروتی تعینات کردیاجس نے مقدمہ درج کرکے چار ملزمان کوگرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق چک نمبر776گ ب کی رہائشی کنیزاں بی بی زوجہ مراد کو بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر مخالفین عبدالخالق ،محمد اعجاز پسران محمد رمضان ، محمد ایوب ولد قادر بخش ،صغراں بی بی زوجہ عبدالخالق ،بشریٰ بی بی ، عذراں بی بی ، رقیہ بی بی ، ام حبیبہ دختران عبدالخالق نے سربازار تشددکانشانہ بناتے ہوئے موبائل فون سے تشدد کی ویڈیوبنالی متاثر ہ خاتون نے میڈیکل لیگل لے کر جب قانونی کاروائی کے لیے تھانہ اروتی پولیس کو تحریر ی درخواست دی تو تھانہ اروتی ایس ایچ او مختا راحمد نے چار دن گذرنے کے باوجود بھی ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی بلکہ متاثرہ خاتون کو غلیظ گالیاں اور دھکے دے کر تھانہ سے بھگادیا جس پر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے مختار احمد ایس ایچ او کو معطل کرکے رانا محمد یار کو ایس ایچ او تھانہ اروتی تعینات کردیا جس نے مقدمہ درج کرکے چار ملزمان کو گرفتا رکرلیا۔