حکومت پنجاب کے لینڈ ریکار ڈ منصوبہ سے قیمتی ریکارڈ خراب کرنے سے نجات مل گئی

منگل 11 اگست 2015 20:19

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) حکومت پنجاب کے لینڈ ریکار ڈ منصوبہ سے عوام کو ریکارڈ میں تبدیلی کرکے قیمتی ریکارڈ خراب کرنے سے نجات ملی ۔

(جاری ہے)

ون ونڈو آپریشن کے تحت آئندہ اراضی کے متعلقہ ہر کام اب لینڈ ریکارڈ میں ہی ممکن ہوگاان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکار ڈ غلام حسین کاٹھیہ نیریونیو آفیسر چوہدری سلیم اقبال کے ہمراہ صحافیوں کولینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزسسٹم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جب بھی کوئی نیا کام شروع کرنا ہوتو غلطیاں کوتاہیاں ہوتی ہے مگر آپ اگر غلطیوں کوتاہیوں کو گننے کی بجائے کسی بھی منصوبہ کے فوائد اور دیر پا ثمرات کو دیکھیں اس کے ثمرات آنے والے مستقبل میں فائدہ دیں تو لامحالہ ان غلطیوں کوتاہیوں کو بنیاد بنانے کی بجائے مستقبل کے فوائد کو ملحوظ رکھنا ہی وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا بظاہر تو یہ بات عجیب سی لگتی ہے کہ پو ری تحصیل کے لوگ دور دراز سے آرہے ہے اور بہت وسیع کام ہے لینڈ ریکاڈ میں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہو سکتی ہر کام کمپیوٹرائز ہو تا ہے پہلے ہو تا تھا کہ پٹواری نظام میں اور رائیٹنگ کر کے ریکارڈ میں تبدیلی کرنا معمول تھا ٹمپرنگ کرکے قیمتی ریکارڈ خراب کر دیتے تھے اب ایسا نہیں ہو گا اگر آپ سوفٹ وئیر میں کو ئی چیز انٹر کر دیتے ہیں تو اس میں تاریخ تک تبدیل نہیں ہو تی اس میں اگر ڈیتا انٹر ہو گیا تو دوبارہ تبدیل نہیں ہو گا جس کو جدید نظام ہارڈ کاپی کے ذریعے ناصرف محفوظ بناکر لوگوں کے قیمتی رقبہ جات کو محفوظ بنادیا گیا ہے بلکہ آنے والے وقت میں کتابوں کے بھاری بھر بوجھ اور کرپشن اور جعل سازی سے نجات مل جائے گی امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ لینڈ ریکارڈ میں جوسکین کرتے وقت غلطیاں ہوئی وہ ختم ہو جائے گی ون ونڈو آپریشن کے تحت آئندہ اراضی کے متعلقہ ہر کام اب لینڈ ریکارڈ میں ہی ممکن ہوگا زرعی اراضی کو پٹواری کے رحم کرم پر چھوڑنے کی بجائے ہر امور متعلقہ مجاز اتھارٹی کے حوالے سے ہونگے انہوں نے بتلایا کہ تحصیل لینڈ ریکارڈ میں اس وقت 6 ورکرزکام کر رہے جبکہ 13ورکر اور درکار ہے جو کہ بہت جلد تعینات کر دیے جائے گے مانیٹرنگ کے ذریعے لینڈ ریکارڈ میں ہرقسم کی رشوت کے دروازے بند کردیے ہیں اگر کوئی لینڈ ریکارڈ کا نمائندہ کسی شخص یا پارٹی سے رشوت یا کسی مد میں پیسے لیتا ہے تو اس ملازم کے خلا ف نہ صرف کاروائی کی جائے گی بلکہ اس کو فی الفور برطرف کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :