قصور واقعے کی تفتیش 2 ہفتے میں مکمل کی جائے گی : آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا

muhammad ali محمد علی منگل 11 اگست 2015 20:54

قصور واقعے کی تفتیش 2 ہفتے میں مکمل کی جائے گی : آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اگست 2015 ء) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ قصور واقعے کی تفتیش 2 ہفتے میں مکمل کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے شرمناک واقعے کے حوالے سے پریس کنافرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ قصور واقعے سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ قصور واقعے کے حوالے سے درج کیے گئے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمات کی تفتیش جے آئی ٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔ قصور واقعے پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت جے آئی ٹی بنائی گئی ہے اس لیے معاملے کو ملٹری کورٹ لے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ مقدمات کی سماعت سپیڈی ٹرائل میں کرائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو بچانے کیلئے کسی خفیہ یا بااثر ہاتھ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گنڈا سنگھ کو انتظامی بنیادوں پر عہدے سے ہٹھایا گیا ہے تاہم اگر ایس ایچ کیخلاف ویڈیو واقعہ ثابت ہوا تو اس کیخلاف کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :