رینجرز نے جرائم میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے اعلی پولیس حکام کو خط لکھ دیا

منگل 11 اگست 2015 21:42

رینجرز نے جرائم میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) رینجرز حکام کی جانب سے پولیس کے اعلی افسران کو خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ جرائم میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

خط کے مطابق ایس ایس پی اکرم ابڑو ، سب انسپکٹر ممتاز مہر، پولیس اہلکار رانا حنیف ، پولیس اہلکار بلال اغوا برائے تاوان کی ورداتوں میں ملوث ہیں، انسپکٹر چودھری اعظم ، سب انسکپٹر سرفراز ، اے آیس آئی راجا خالد ، اے آیس آئی ناصر عروج ، پولیس اہلکار کامران بیٹر ، فاروق شاہ ، بابر، رمضان بیٹر اور عمران میمن بھتہ خوری کی ورداتوں میں ملوث ہیں۔

انسپکٹر واصف قریشی جرائم پیشہ افراد کی مدد کرنے میں ملوث ہیں۔ پولیس حکام نے تاحال کسی پولیس افسر و اہلکار کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں جلد کارروائی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :