Live Updates

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جمائما خان سے ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 11 اگست 2015 23:22

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جمائما خان سے ملاقات
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اگست 2015 ء) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جمائما خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان اور ان کے بیٹوں سے لندن میں ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی کے بعد سے علیمہ خان اور جمائما خان کے مابین یہ پہلی ملاقات ہے۔ عمران خان کے خاندان کے اندرونی ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ ہونے والی شادی کے بعد سے ان کے اور خاندان والوں کے مابین پیدا ہونے والے اختلافات اب تک ختم نہیں ہو پائے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :