معروف مذہبی سکالر جنید جمشید ایک اور نئے تنازعے کا شکار ہوگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 12 اگست 2015 00:00

معروف مذہبی سکالر جنید جمشید ایک اور نئے تنازعے کا شکار ہوگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اگست 2015 ء) معروف مذہبی سکالر جنید جمشید ایک اور نئے تنازعے کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر اور ماضی کے معروف گلوکار جنید جمشید ایک اور نئے تنازعے کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد جنید جمشید نے پہلی مرتبہ پاکستان کے سب سے مشہور ملی نغمے دل دل پاکستان کے گلوکاروں سلمان اور شاہی کے ساتھ مل کر یوم آزادی کیلئے ایک نیا نغمہ چاند ستارہ ریلیز کیا ہے۔

لاہور میں اس نغمے کی ریلیز کی تقریب ہوئی جس میں شوبز کے کئی معروف افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں جنید جمشید کا حدیقہ کیانی کا ہاتھ تھامے ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلکہ مچا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے جنید جمشید کی اس تصویر کو لے کر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :