ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے فاروق ستار کے حوالے کر دیئے
بدھ 12 اگست 2015 11:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست2015ء) مائنس الطاف فار مولا مسترد ، متحدہ کا کراچی آپریشن کے خلاف احتجاجا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ، ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے فاروق ستار کے حوالے کر دیئے۔ متحدہ کے اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے حوالے کر دیئے ، فاروق ستار دیگر پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ استعفے آج قومی اسمبلی میں جمع کرائیں گے۔
گزشتہ روز ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کراچی آپریشن کارکنوں کے مبینہ قتل اور گرفتاریوں پر متحدہ کو شدید تحفظات رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کی قیادت ، ارکان سینیٹ ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں کراچی آپریشن ، کارکنوں کی گرفتاریوں پر مسلسل احتجاج اور آواز بلند کرتی رہی ہے۔(جاری ہے)
دو روز قبل ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں قتل اور گرفتار ہونے والے مبینہ کارکنوں کی فہرست پیش کی اور متحدہ کے ارکان نے احتجاجاً قومی اسمبلی سے واک آوٹ بھی کیا تھا۔
متحدہ ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سمیت اعلٰی حکومتی ذمہ داران کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کرتی رہی ہے تاہم اب ان ہی تحفظات کی بنیاد پر ایم کیوا یم نے تمام ایوانوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اراکین قومی اسمبلی آج اپنے استعفے جمع کروائیں گے ادھر متحدہ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد مرحلہ وار استعفے دیئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.